مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الرجل يموت مع النساء وليس معهن رجل والمرأة تموت مع (الرجال) (و) ليس معهم امرأة باب: آدمی عورتوں کے ساتھ مر جائے اور وہاں کوئی مرد نہ ہو یا عورت مردوں کیساتھ مر جائے اور وہاں عورت کوئی نہ ہو
حدیث نمبر: 11280
١١٢٨٠ - (حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن عطاء في) (١) المرأة تموت مع الرجال قال: تيمم ثم تدفن (في ثيابها) (٢) (قال) (٣): (والرجل) (٤) مثل ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے پوچھا گیا کہ عورت اگر مردوں کے ساتھ مرجائے ؟ آپ نے فرمایا اس کو تیمم کروایا جائے اور پھر انہی کپڑوں میں دفن کردیا جائے، اور مرد کا بھی یہی حکم ہے (اگر وہ عورت میں مرے) ۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [أ، ص].
(٤) في [أ]: (والرجال).