مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الميت كم يغسل مرة؟ وما يجعل في الماء مما يغسل به؟ باب: غسل دیتے وقت میت کو کتنی مرتبہ دھویا جائے گا؟ اور جس پانی سے غسل دیا جا رہا ہے اس پانی میں کیا ملایا جائے گا؟
حدیث نمبر: 11218
١١٢١٨ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: يغسل الميت ثلاثًا ويجعل السدر في الغسلة الوسطى.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں میت کو تین بار غسل دیا جائے گا اور درمیانے غسل کو (دوسری بار) بیری سے دیا جائے گا۔