مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11216
باب: غسل دیتے وقت میت کو کتنی مرتبہ دھویا جائے گا؟ اور جس پانی سے غسل دیا جا رہا ہے اس پانی میں کیا ملایا جائے گا؟
ما قالوا في الميت كم يغسل مرة؟ وما يجعل في الماء مما يغسل به؟
١١٢١٦ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن حفصة عن أم عطية قالت: لما ماتت زينب بنت رسول اللَّه ﷺ قال: " (اغسلنها) (١) وترًا ثلاثًا أو خمسًا واجعلن في (الآخرة) (٢) كافورًا أو شيئًا من كافور فإذا (غسلتنها) (٣) فأعلمنني"، فلما (غسلناها) (٤) أعلمناه فأعطانا حقوه فقال: "أشعرنها إياه" (٥).حضرت ام عطیہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو طاق غسل دینا تین یا پانچ مرتبہ اور آخر میں کافور یا تھوڑا سا کافور لگانا جب تم غسل مکمل کرلو تو مجھے خبر دینا، جب ہم نے غسل مکمل کرلیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر ہمیں عنایت فرمائی اور فرمایا اس میں کفن دو ۔