مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما يقال إذا (سئل عن) المريض وما يقال إذا دخل عليه باب: جب مریض کے متعلق سوال کیا جائے تو کیا کہا جائے اور جب اس کے پاس آئیں تو وہ کیا کہے
حدیث نمبر: 11157
١١١٥٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يحبون إذا سئلوا عن المريض (أن يقولوا: صالح) (١)، ثم يذكرون وجعه بعد.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام ) پسند فرماتے تھے کہ جب ان سے مریض کے متعلق دریافت کیا جائے تو وہ یوں کہیں : نیک آدمی ہے، پھر اس کے بعد اس کی تکلیف کا ذکر کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].