حدیث نمبر: 11142
١١١٤٢ - حدثنا عفان قال: (نا) (١) حماد بن سلمة قال: (نا) (٢) أبو ربيعة قال: سمعت أنس بن مالك يقول: أن رسول اللَّه ﷺ يقول: "إذا ابتلى اللَّه المسلم ببلاء في جسده قال للملك: أكتب له صالح عمله الذي كان يعمل (٣)، (وإن) (٤) شفاه غسله وطهَّره، وإن قبضه غفر له ورحمه" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ جب مسلمان کے جسم کو تکلیف (اور آزمائش) میں مبتلا فرماتا ہے تو فرشتہ کو حکم دیتا ہے کہ اس کیلئے نیک عمل لکھ دو جو یہ تندرستی کی حالت میں کرتا تھا، پھر اگر اللہ اس کو شفا عطا کرتا ہے تو اس کو گناہوں سے پاک صاف کردیتا ہے اور اگر اللہ اس کی روح قبض کرلیتا ہے تو اس کے ساتھ رحمت اور مغفرت والا معاملہ فرماتا ہے اور اگر اسکی روح قبض ہوگئی تو اللہ اس کے گناہ معاف کر کے اس پر رحم فرمائے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ز]: (حدثنا).
(٢) في [ز]: (أنبأنا) وفي [ح]: (حدثنا).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٤) في [ص، ز]: (فإن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11142
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو ربيعة سنان بن ربيعة صدوق، أخرجه أحمد (١٢٥٠٣)، والبخاري في الأدب المفرد (٥٠١)، وأبو يعلى (٤٢٣٣)، والبغوي (١٤٣٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11142، ترقيم محمد عوامة 10936)