حدیث نمبر: 11131
١١١٣١ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم قال: (دخل) (١) أبو العالية على النضر بن أنس يعوده قال: كانا نتحدث (منذ) (٢) خمسين سنة أنه ما من عبد (يمرض) (٣) إلا (قام من مرضه كيوم ولدته أمه، وكنا نتحدث منذ خمسين سنة أنه ما من عبد يمرض إلا) (٤) قال اللَّه لكاتبيه: اكتبا لعبدي ما كان يعمل في صحته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم سے مروی ہے کہ حضرت ابو العالیہ حضرت نضر بن انس کی عیادت کے لئے ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ فرمایا ہم پچاس سالوں سے حدیث بیان کر رہے ہیں کہ کوئی بندہ مؤمن بیمار نہیں ہوتا مگر جب وہ تندرست ہو کر اٹھتا ہے تو ایسے اٹھتا ہے جیسے وہ پیدائش کے دن تھا اور ہم پچاس سالوں سے روایت بیان کرتے ہیں کوئی بندہ مؤ من بیمار نہیں ہوتا مگر اللہ تعالیٰ کراما کاتبین سے فرماتا ہے : میرے بندہ کے لئے وہ عمل تحریر کردو جو یہ تندرستی کے وقت کرتا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (حدثنا).
(٢) في [ح]: (مدة) وفي [ز]: (مذ).
(٣) في [ك]: (مرض).
(٤) سقط من: [ز].