حدیث نمبر: 11129
١١١٢٩ - حدثنا (أبو معاوية) (١) عن الأعمش عن سالم قال: رأى أبو الدرداء يومًا رجلًا فتعجب (من) (٢) (جلده) (٣) فقال أبو الدرداء: هل حممت قط، هل صدعت قط؟ فقال الرجل: لا، فقال أبو الدرداء: بؤس لهذا يموت (بخطيآته) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سالم سے مروی ہے کہ ایک دن حضرت ابودردائ نے ایک شخص کو دیکھا تو اس کی صحت و طاقت کو دیکھ کر آپ کو تعجب ہوا، آپ نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کبھی بھی بخار نہیں ہوا ؟ تمہیں کبھی کوئی تکلیف (سر درد وغیرہ) نہیں ہوئی ؟ اس نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا برائی ہے اس کے لئے، یہ گناہوں کے ساتھ مرے گا۔

حواشی
(١) في [ح]: بياض.
(٢) في [ح]: (منه).
(٣) سقط من [ح].
(٤) في [ك، ز]: (بخطئته).
(٥) منقطع؛ سالم بن أبي الجعد لم يثبت سماعه من أبي الدرداء.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11129
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11129، ترقيم محمد عوامة 10923)