مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11124

باب: بخار اور بیماری پر ثواب کا بیان

ما قالوا في ثواب الحمى والمرض

حدیث نمبر: 11124
١١١٢٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الأعمش عن عمارة عن سعيد بن (وهب) (١) قال: انطلقت مع سلمان إلى صديق له يعوده من كندة فقال: إن المؤمن يصيبه اللَّه بالبلاء ثم يعافيه فيكون [كفارة لسيئاته (ويستعتب) (٢) فيما بقي، وإن الفاجر يصيبه اللَّه بالبلاء ثم يعافيه فيكون] (٣) كالبعير عقله أهله لا يدري لم عقلوه ثم أرسلوه، فلا يدري (لم) (٤) أرسلوه (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن وہب فرماتے ہیں کہ میں حضرت سلمان کے ساتھ ان کے ایک دوست کی عیادت کے لئے چلا جو قبیلہ کندہ سے تھا، آپ نے فرمایا مسلمان کو جب کوئی تکلیف اللہ پہنچاتا ہے پھر اس کو دور کرتا ہے تو وہ اس کے گناہوں کا کفارہ ہوجاتا ہے، اور باقی زندگی میں اسے (توبہ کر کے اللہ کو) راضی کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ اور گناہ گار اور فاجر کو جب اللہ تعالیٰ کوئی تکلیف پہنچاتا ہے۔ پھر اس کو عافیت دیتا ہے تو وہ اس اونٹ کی طرح ہوجاتا ہے جس کا مالک اس کی ران اور کلائی کو باندھ دے تا کہ وہ چل نہ سکے اس کو نہیں پتا کہ اس کو کیوں باندھا گیا ہے اور پھر اس کو چھوڑ دیا جائے تو اس کو نہیں معلوم کہ کیوں چھوڑا گیا ہے۔

حواشی
(١) في [ص]: (فوهب) وفي [أ، ز، هـ]: (موهب).
(٢) في [ص]: (ومستعينًا) وفي [ز]: (مستعتب).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٤) في [ز]: (لمن)، وفي [أ، هـ]: (لما).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11124
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 10918»