حدیث نمبر: 11121
١١١٢١ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن علقمة بن مرثد عن حفص بن (عبيد اللَّه) (١) عن أبي هريرة قال: ذكرت الحمى عند رسول اللَّه ﷺ فسبها رجل فقال له: "لا تسبها فإنها (تنفي) (٢) (الذنوب كما (تنفي)) (٣) (٤) النار خَبَثَ الحديد" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بخار کا ذکر کیا گیا تو اس کو ایک شخص نے برا بھلا کہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو فرمایا : بخار کو برا بھلا مت کہو، بیشک یہ گناہوں کو ایسے صاف کردیتا ہے جیسے آگ لوہے کی گندگی کو۔
حواشی
(١) في [هـ، أ، ص]: (عبد اللَّه].
(٢) في [أ، ب، ح]: (تنقي).
(٣) في [أ، ب، ح]: (تنقي).
(٤) سقط من: [ص].