حدیث نمبر: 11116
١١١١٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن إبراهيم السكسكي عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من مرض أو سافر كتب اللَّه له ما كان يعمل صحيحًا مقيمًا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو بیمار ہوا یا سفر میں گیا اللہ تعالیٰ اس کے لئے وہ عمل لکھ دیتا ہے جو وہ تندرست یا مقیم ہونے کی حالت میں کرتا تھا (جو اب وہ مرض یا سفر کی وجہ سے نہیں کر پاتا) ۔