حدیث نمبر: 11114
١١١١٤ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) ابن عيينة عن (ابن) (٢) (محيصن) (٣) عن ⦗٤٢٧⦘ محمد بن قيس بن مخرمة عن أبي هريرة قال: لما نزلت هذه الآية: ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [النساء: ١٢٣]، شق على المسلمين وبلغ منهم (فشكوا) (٤) ذلك إلى النبي ﷺ فقال: " (قاربوا) (٥) وسددوا، وكل ما أصيب به المسلم كفارة حتى (النكبة ينكبها) (٦) والشوكة يشاكها" (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ جب قرآن پاک کی آیت { مَنْ یَعْمَلْ سُوئًا یُجْزَ بِہِ } نازل ہوئی تو مسلمانوں پر بہت شاق گذرا اور ان میں سے بعض کو (مصیبت) پہنچی بھی۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : غلو اور کمی کے درمیان درمیان رہو اور درست (راستے پر) رہو۔ ہر مصیبت مسلمان کے لیے کفارہ ہے یہاں تک کہ کوئی کانٹا جو اس کو چبھتا ہے اس میں بھی کفارہ ہے۔

حواشی
(١) في [ز]: (حدثنا) وكذلك في [أ، ب، ص].
(٢) سقط من: [ح].
(٣) في [ص]: (محيص).
(٤) في [هـ]: (وشكوا).
(٥) في [أ، ب، ص، ز]: (قربوا).
(٦) في [أ، ب، ص]: (البلية يبليها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11114
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ ابن محيصن ثقة، أخرجه مسلم (٢٥٧٤) وأحمد (٨٣٨٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11114، ترقيم محمد عوامة 10908)