مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في المصدق يأخذ سنا فوق سن أو سنا دون سنن باب: زکوٰۃ وصول کرنے والا عامل اگر مقررہ عمر سے چھوٹا یا بڑا جانور وصول کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 11053
١١٠٥٣ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة (عن علي) (١) قال: إن أخذ سنًا دون من رد شاتين أو عشرة دراهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر زکوٰۃ وصول کرنے والا مقررہ جانور سے بڑا جانور لے تو دو بکریاں یا بیس درہم واپس کرے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].