مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
ما (يؤخذ) من الكروم والرطاب والنخل وما يوضع على الأرض باب: انگور کی بیل، تر اور خشک کھجور اور جو کچھ زمین اگلے اس پر زکوٰۃ کا بیان
حدیث نمبر: 11029
١١٠٢٩ - حدثنا حفص عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن أبي مجلز أن عمر جعل على جريب النخل ثمانية (دراهم) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے کھجوروں کے باغات کے جریب پر آٹھ درہم مقرر فرمائے تھے۔
حواشی
(١) في [ز]: (درهم).