حدیث نمبر: 11021
١١٠٢١ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا ثابت بن الحجاج قال: بلغني أن (رجلين) (١) من بني عبد المطلب أتيا النبي ﷺ يسألانه من الصدقة، فقال: "لا، ولكن إذا رأيتما عندي شيئًا من الخمس فأتياني" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ثابت بن الحجاج سے مروی ہے کہ بنو عبد المطلب کے دو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ سے صدقہ کا سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو انکار فرما دیا اور فرمایا کہ جب تمہیں معلوم ہو کہ میرے پاس خمس کا مال آیا ہے تو تم میرے پاس آنا (میں تمہیں اس میں سے حصہ دوں گا) ۔

حواشی
(١) في [ب]: (نفرًا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11021
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ ثابت ليس صاحبيًا.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11021، ترقيم محمد عوامة 10816)