حدیث نمبر: 11020
١١٠٢٠ - حدثنا ابن فضيل عن أبي حيان (عن يزيد بن حيان) (١) قال: انطلقت أنا و (حصين) (٢) بن عقبة إلى زيد بن أرقم، فقال له يزيد -وحصين من أهل بيته-: (أليس نساؤه من أهل بيته؟ قال: لا) (٣)، ولكن أهل بيته من محرم (٤) الصدقة (بعده) (٥)، فقال له حصين: ومن هم (يا زيد) (٦) قال: هم ⦗٣٩٤⦘ آل عباس (وآل علي) (٧) وآل جعفر وآل عقيل. فقال له حصين: على هؤلاء تحرم الصَّدقة؟ قال: نعم (٨).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یزید بن حیان فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت حصین بن عقبہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم دونوں نے ان سے عرض کیا اہل بیت میں سے کون (لوگ) ہیں ؟ کیا ان کی عورتیں بھی اہل بیت میں شامل ہیں۔ آپ نے فرمایا ان کی عورتیں بھی اہل بیت میں سے ہیں۔ لیکن اہل بیت وہ ہیں جن پر بعد میں صدقہ حرام کردیا گیا۔ حضرت حصین نے عرض کیا وہ کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا : آل عباس، آل علی، آل جعفر، آل عقیل ان میں سے ہیں۔ حضرت حصین نے پھر عرض کیا ان پر صدقہ حرام ہے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص]: (حين).
(٣) سقط من: [أ، ح].
(٤) في [ط، هـ] زيادة (عليه).
(٥) زيادة في [ك، ص، ز].
(٦) سقط من: [ب].
(٧) سقط من: [ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11020
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٤٠٨) وأحمد (١٩٢٦٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11020، ترقيم محمد عوامة 10815)