مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم) باب: بنو ہاشم کو صدقہ (زکوٰۃ) دینا جائز نیںی ہے
حدیث نمبر: 11019
١١٠١٩ - حدثنا الحسن بن موسى عن زهير عن عبد اللَّه بن عيسى عن أبيه عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبيه، قال: كنت مع النبي ﷺ في بيت الصدقة قال: فجاء (الحسن) (١) بن علي فأخذ تمرة، فأخذها منه، فاستخرجها وقال: "إنا لا تحل لنا الصدقة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صدقہ کے گھر (جہاں پر صدقہ کا مال موجود تھا) میں تھا، حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ایک کھجور اٹھا لی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ ان سے واپس لے لی اور فرمایا : ہمارے لئے صدقہ جائز نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (الحسين).