مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم) باب: بنو ہاشم کو صدقہ (زکوٰۃ) دینا جائز نیںی ہے
حدیث نمبر: 11018
١١٠١٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عطاء بن السائب قال: أتيت أم كلثوم ابنة علي بشيء من الصدقة، فردتها وقالت: حدثني مولى للنبي ﷺ يقال له مهران أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إنا آل محمد لا تحل لنا الصدقة ومولى القوم منهم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن السائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں صدقہ کی چیز لے کر حاضر ہوا، آپ نے اس کو واپس کردیا اور فرمایا کہ مجھ سے حضرت مہران نے بیان کیا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے غلام بھی انہی میں سے ہیں۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة أم كلثوم، أخرجه أحمد (١٥٧٠٨)، والبخاري في التاريخ ٧/ ٤٢٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٤٦٥)، وعبد الرزاق (٦٩٤٢)، والطبراني ٢٠/ (٨٣٦)، وابن زنجويه في الأموال (٢١٢٦)، والبيهقي ٧/ ٣٢، والطحاوي في شرح المشكل (٤٣٩٢)، وابن أبي شيبة في المسند (٨٠٣)، وابن الأثير في أسد الغابة ٥/ ٢٨١.