مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم) باب: بنو ہاشم کو صدقہ (زکوٰۃ) دینا جائز نیںی ہے
حدیث نمبر: 11011
١١٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن محمد بن زياد عن أبي هريرة (عن) (١) النبي ﷺ أنه أتي بتمر من تمر الصدقة، فتناول الحسن بن علي تمرة فلاكها في فيه فقال له رسول اللَّه ﷺ: "كخ كخ أنا لا تحل لنا الصدقة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقات (زکوٰۃ) کی کھجوریں آئیں تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اس میں سے ایک کھجور کھالی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو (پیار سے) ڈانٹا اور فرمایا ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ب، ح، ز]: (إن).