مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من رخص للجنب أن يقرأ من القرآن باب: جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 1099
١٠٩٩ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن عمر بن عبد اللَّه قال: سألت سعيد بن جبير (١) (تقرأ) (٢) الحائض والجنب؟ (قال) (٣): الآية والآيتين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے پوچھا جنبی اور حائضہ قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں ؟ فرمایا ایک یا دو آیتیں پڑھ سکتے ہیں۔
حواشی
(١) زيادة في [خ]: (فقال).
(٢) في [أ، خ، هـ]: (يقرأ).
(٣) سقط من: [خ].