مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10896

باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ عشر صرف سال میں ایک مرتبہ (واجب) ہے

من كان لا يرى العشور في السنة إلا مرة

حدیث نمبر: 10896
١٠٨٩٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن غالب (١) أبي الهذيل عن إبراهيم قال: جاء نصراني إلى عمر، فقال: إن عاملك عشر في السنة مرتين (٢)، فقال: من أنت؟ فقال: أنا الشيخ النصراني، فقال (له) (٣) عمر: وأنا الشيخ الحنيف، فكتب إلى عامله أن لا تعشر في السنة إلا مرة (٤).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق کے پاس ایک نصرانی آیا اور کہنے لگا کہ آپ کا عامل سال میں دو بار عشر وصول کرتا ہے، آپ نے پوچھا کہ تو کون ہے ؟ اس نے کہا میں نصرانی بوڑھا ہوں، حضرت عمر فاروق نے فرمایا اور میں دین حنیف والا بوڑھا ہوں۔ پھر آپ نے اپنے عامل کو لکھا کہ سال میں صرف ایک بار عشر وصول کیا کرو۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ح، هـ] زيادة: (بن).
(٢) في [أ، ح]: (مرتين مرتين).
(٣) زيادة من [أ، ح، ص، هـ].
(٤) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10896
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18842، 18873، ترقيم محمد عوامة: 10692»