مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في نصارى بني (تغلب) ما يؤخذ منهم؟ باب: بنو تغلب کے نصاریٰ سے کیا وصول کیا جائے گا
حدیث نمبر: 10894
١٠٨٩٤ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب قال: وسألت الزهري عن جزية نصارى كلب وتغلب، فقال: بلغنا أنه يؤخذ منهم نصف العشر (من) (١) مواشيهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت امام زہری سے بنو کلب اور بنو تغلب کے جزیہ سے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ ان کے مویشوں پر نصف عشر لیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).