مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
السيف المحلى والمنطقة المحلاة (فيهما) زكاة أم لا باب: زیورات سے مرقع تلوار اور ٹپکا میں زکوٰۃ ہے کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 10848
١٠٨٤٨ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبيد اللَّه بن عبيد قال: قلت لمكحول يا أبا (عبد اللَّه) (١) إن لي سيفًا فيه خمسون ومائة درهم علي (فيها) (٢) زكاة فقال: (أضف) (٣) إليها ما كان لك من ذهب وفضة، فعليك فيه (٤) الزكاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عبید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے کہا : اے ابو عبد اللہ ! میرے پاس ایک تلوار ہے جو ایک سو پچاس درہم کی ہے۔ کیا اس کی زکوٰۃ ہے ؟ آپ نے فرمایا : تیرے پاس جو سو نا چاندی ہے اس کے ساتھ ملا لے اور پھر اس میں زکوٰۃ ہے وہ ادا کر دے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عبيد اللَّه) وفي [ص]: (عبد).
(٢) في [ب، ز، ك]: (فيه).
(٣) في [ح]: (ضيف)، وفي [أ]: (ضيف).
(٤) زيد في [ف، هـ]: (من).