مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1078
باب: اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
في الجنب به الجدري والحصبة
حدیث نمبر: 1078
١٠٧٨ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحكم، وحماد عن إبراهيم، وعن الحسن والشعبي: أنهم قالوا في الذي به (الجرح) (١) والمحصوب والمجدور: يتيمم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم، ابراہیم، حسن اور حضرت شعبی اس شخص کے بارے میں جسے پھوڑے نکلے ہوں یا وہ زخمی ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (الجروح)، و [ك]: (الجراح).