مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: بالغ في غسل الشعر باب: جن حضرات کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوب اچھی طرح دھویا جائے
حدیث نمبر: 1075
١٠٧٥ - حدثنا أبو داود عن قرة عن الحسن قال: تحت كل شعرة جنابة (قال) (١): وقال أبو هريرة: أما أنا، فأبل الشعر، وأنقي البشر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے اور فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ فرمایا کرتے تھے کہ میں بالوں کو تر کرتا ہوں اور کھال تک پانی پہنچاتا ہوں۔
حواشی
(١) سقط من: [ل].
(٢) منقطع، وأخرج نحوه البيهقي ١/ ١٧٥.