مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10716
باب: بعض حضرات نے اس کی اجازت دی ہے کہ زکوٰۃ سے غلام خرید کر آزاد کر دیا جائے
من رخص أن يعتق من الزكاة)
حدیث نمبر: 10716
١٠٧١٦ - حدثنا حفص عن أشعث بن سوار قال: سئل الحسن عن رجل اشترى أباه من الزكاة، فأعتقه قال: اشترى خير الرقاب.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے ایک شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے زکوٰۃ کے مال سے اپنے والد کو خرید کر آزاد کردیا ؟ آپ نے فرمایا اس نے بہترین غلام خریدا۔