مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: لا (يغمسها) حتى يغسلها باب: جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
حدیث نمبر: 1070
١٠٧٠ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي حية: قال رأيت عليًا توضأ، فأنقى كفيه، ثم غسل وجهه وذراعيه، ثم: قال إنما أردت أن أريكم طهور رسول اللَّه ﷺ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوحیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا پھر اس میں اپنی ہتھیلیوں کو دھویا پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا، پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو دکھانا چاہتا تھا۔