مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال: صدقة الفطر صاع من شعير (أو تمر) أو قمح باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک صاع جو یا کھجور یا ایک صاع گیہوں ہے
حدیث نمبر: 10655
١٠٦٥٥ - حدثنا حفص عن عاصم عن الشعبي وأبي العالية وابن سيرين قالوا صدقة الفطر عن الصغير والكبير والحر والعبد والشاهد والغائب والذكر والأنثى والغني والفقير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی ، حضرت ابو العالیہ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ہر چھوٹے، بڑے پر، ہر آزاد و غلام پر، ہر حاضر و غائب پر اور ہر مرد اور عورت اور ہر فقیر اور غنی پر لازم ہے۔