مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال: صدقة الفطر صاع من شعير (أو تمر) أو قمح باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک صاع جو یا کھجور یا ایک صاع گیہوں ہے
حدیث نمبر: 10647
١٠٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: فرض رسول اللَّه ﷺ (صدقة الفطر صاعا من تمر أو صاعًا من شعير على كل عبد أو حر صغير أو كبير) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقۃ الفطر ہر آزاد اور غلام، چھوٹے اور بڑے پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع کشمش مقرر فرمایا۔
حواشی
(١) في [ح، هـ]: (نا).
(٢) في [ص]: (عبد اللَّه).