مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في صدقة الفطر، (من) قال: نصف صاع بر باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر نصف صاع گندم ہے
حدیث نمبر: 10631
١٠٦٣١ - حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي أنه كان يقول: صدقة الفطر عمن (صام من) (١) الأحرار وعن الرقيق (من) (٢) صام منهم (ومن) (٣) لم يصم نصف صاع من بر أو صاع من تمر أو شعير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر اس آزاد شخص پر ہے جو رمضان کے روزے رکھے اور ہر غلام پر ہے خواہ وہ روزے رکھے یا نہ رکھے اور وہ نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور یا جو ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ح]: (ما).
(٣) في [ص]: (وإن).