مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في الصدقة يخرج بها من بلد إلى بلد: (من كرهه) باب: زکوٰۃ کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کرنے کو بعض حضرات نے ناپسندیدہ کہا ہے
حدیث نمبر: 10597
١٠٥٩٧ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عبد العزبز بن أبي (رواد) (١) أن عمر ابن عبد العزبز بعث إليه بزكاة من العراق إلى الشام، فردها إلى العراق.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن ابو رواد سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس عراق اور شام کی زکوٰۃ وصول کر کے ارسال کی گئی تو آپ نے وہ زکوٰۃ کا مال واپس عراق بھجوا دیا۔
حواشی
(١) في [ز]: (دوار).