مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل ينتبه من نومه، فيدخل يده في الإناء باب: کیا آدمی نیند سے بیدار ہونے کے بعد برتن میں ہاتھ داخل کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 1056
١٠٥٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا قام أحدكم من الليل فلا يدخل يده في الإناء حتى يغسلها" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص رات کو بیدار ہو تو اپنے ہاتھ کو دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے۔