مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يكون في سفر ومعه أهله باب: ایک آدمی سفر میں ہو اور اس کے ساتھ اس کی بیوی بھی ہو
حدیث نمبر: 1053
١٠٥٣ - حدثنا عيسى بن يونس (عن الأعمش) (١) عن مجاهد قال: كنا مع ابن عباس في سفر ومعه جارية له، فتخلف، فأصاب منها، ثم أدركنا فقال: معكم ماء؟ قلنا: لا. قال: أما إني قد علمت (ذلك) (٢)، فتيمم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، ان کے ساتھ ان کی ایک باندی بھی تھی۔ وہ ہم سے پیچھے رہ گئے اور اپنی باندی سے جماع کیا، پھر ہمارے ساتھ آ کر مل گئے اور فرمایا کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ ہم نے کہا نہیں، فرمایا مجھے اس کا علم تھا۔ پھر تیمم فرما لیا۔
حواشی
(١) في [أ]: (عن الأعمى).
(٢) في [جـ، ك]: (ذاك).