مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في المكاتب من قال ليس عليه زكاة باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10516
١٠٥١٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن صبيح أبي الجهم مولى بني (عبس) (١) قال: سألت سعيد بن جبير وابن المسيب عن رجل مكاتب له مال (أعلى) (٢) ماله زكاة؟ قاللا: لا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صبیح ابی جہم جو بنو عبس کے غلام تھے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور حضرت سعید بن مسیب سے دریافت فرمایا کہ مکاتب کے پاس اگر مال ہو تو اس کے مال پر زکوٰۃ ہے ؟ دونوں حضرات نے جواب دیا کہ نہیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (عبسى بن عبسى).
(٢) في [ص]: (على).