مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال يزكيه إذا استفاده باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جس وقت فائدہ ہو اسی وقت زکوٰۃ ادا کرے سال گزرنا ضروری نہیں ہے
حدیث نمبر: 10513
١٠٥١٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: إذا استفاد الرجل مالًا فأراد أن ينفقه قبل مجيء شهر زكاته فليزكه، (ثم) (١) لينفقه وإن كان لا يريد أن ينفق فليزكه (مع) (٢) ماله.مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص کو مال ملے اور جس مہینے وہ زکوٰۃ ادا کرتا ہے اس سے قبل ہی اس مال کو خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کو چاہئے کہ پہلے اس کی زکوٰۃ ادا کر دے پھر خرچ کرے اور اگر زکوٰۃ کے مہینے سے قبل خرچ کرنے کا ارادہ نہ ہو تو اس مال کو اپنے مال کے ساتھ ملا کر اکٹھے ہی وقت پر زکوٰۃ ادا کرے۔ (اس مال پر سال گزرنے کا انتظار نہ کرے) ۔
حواشی
(١) سقط من: [ح].
(٢) في [أ، ب]: (من).