مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10511
باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جس وقت فائدہ ہو اسی وقت زکوٰۃ ادا کرے سال گزرنا ضروری نہیں ہے
من قال يزكيه إذا استفاده
١٠٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (معتمر) (٢) (عن) (٣) برد عن مكحول قال: إذا كان للرجل (شهر) (٤) يزكي فيه (فأصاب) (٥) مالًا فأنفقه فليس عليه (زكاة) (٦) ما أنفق، ولكن ما وافى الشهر الذي يزكي فيه ماله زكاه، (فإن) (٧) كان ليس له شهر يزكي فيه فاستفاد مالًا فليزكه حين يستفيده.حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص کا کوئی مہینہ مقرر ہو جس میں وہ زکوٰۃ ادا کرتا ہے، پھر اس کو کچھ مال ملے اور وہ اس کو خرچ کر دے تو جو مال اس نے خرچ کیا ہے اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ لیکن جو مال اس مہینے تک باقی رہے جس میں وہ اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہے تو اس پر زکوٰۃ ادا کرنی پڑے گی۔ اور اگر اس کا کوئی مہینہ مقرر نہ ہو جس میں وہ زکوٰۃ ادا کرتا ہو اور اس کو کچھ مال ملے تو جس وقت اس کو فائدہ ہوا اسی وقت اس پر زکوٰۃ ادا کرنا پڑے گی۔ (اس پر سال گذرنا شرط نہیں ہے) ۔