مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من رخص في أن لا تدفع الزكاة إلى السلطان باب: بعض حضرات نے رخصت دی ہے کہ بادشاہ کو اگر زکوٰۃ ادا نہ کرے تو بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی
حدیث نمبر: 10498
١٠٤٩٨ - حدثنا أبو أسامة عن ابن جريج عن عطاء قال: جاء رجل بزكاة ماله ⦗٢٥٨⦘ إلى علي فقال له علي: تأخذ من عطائنا شيئا قال: لا، ((فقال: لا) (١) نجمع) (٢) عليك أن لا نعطيك ونأخذ منك، فأمره أن يقسمها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک شخص زکوٰۃ کا مال لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کے پاس آیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تو ہماری عطا میں سے کچھ لیتا ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ نہیں۔ آپ نے فرمایا ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ ہم تجھے تو کچھ نہ دیں لیکن تجھ سے لیں۔ پھر آپ نے اسے حکم دیا کہ زکوٰۃ کو تقسیم کر دے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ب، ص، ك]: (قال: لا يجمع).
(٣) منقطع؛ عطاء لم يسمع من علي.