مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من رخص في أن لا تدفع الزكاة إلى السلطان باب: بعض حضرات نے رخصت دی ہے کہ بادشاہ کو اگر زکوٰۃ ادا نہ کرے تو بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی
حدیث نمبر: 10495
١٠٤٩٥ - حدثنا يعلى بن عبيد عن حسان بن أبي يحيى قال: سأل رجل سعيد ابن جبير عن الصدقة قال: هي إلى ولاة الأمر. قال: فإن الحجاج يبني بها القصور ويضعها في غير مواضعها. قال: (ضعها) (١) حيث أمرت به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن ابو یحییٰ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ زکوٰۃ کس کو ادا کریں ؟ آپ نے فرمایا اولی الامر کو (امراء اور بادشاہوں کو) سوال کرنے والے نے عرض کیا کہ حجاج بن یوسف تو (جو کہ امیر ہے) ان پیسوں سے اپنے لئے محل تعمیر کروائے گا اور اسکو موقع محل کے علاوہ (اپنی خواہشات کے مطابق) استعمال کرے گا ؟ آپ نے جوابا ارشاد فرمایا : تمہیں جس طرح حکم دیا گیا ہے تم اس پر عمل کرو (اسکا وبال اس پر ہے) ۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ح، ص].