مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال: ليس في الحلي زكاة) باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10468
١٠٤٦٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الملك قال: سمعت أبا جعفر يقول: ليس في الحلي زكاة (ثم قرأ: ﴿وَتَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا﴾) (١) [النحل: ١٤].مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ نہیں ہے، اور پھر یہ آیت تلاوت فرمائی : { وَّ تَسْتَخْرِجُوْنَ مِنْہُ حِلْیَۃً تَلْبَسُوْنَھَا }۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].