مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يكون في سفر ومعه أهله باب: ایک آدمی سفر میں ہو اور اس کے ساتھ اس کی بیوی بھی ہو
حدیث نمبر: 1045
١٠٤٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن أبي العوام قال: كنت جالسًا عند ابن عمر، فجاء أعرابي فقال له: إنا نعزب في الماشية عن الماء، فيحتاج ⦗٢١٠⦘ أحدنا إلى أن يصيب أهله؟ قال أما ابن عمر فلم يكن ليفعل، وأما أنت، فإذا وجدت الماء فاغتسل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العوام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگا کہ ہم قافلوں کی صورت میں پانی سے دور نکل جاتے ہیں۔ پھر ہم میں سے کسی کو بیوی سے جماع کی ضرورت بھی محسوس ہوتی ہے تو ہم کیا کریں ؟ فرمایا ابن عمر رضی اللہ عنہما تو ایسا نہیں کرے گا البتہ جب تمہیں پانی ملے تو تم غسل کرلو۔
حواشی
(١) مجهول؛ أبو العوام مجهول، وأخرجه عبد الرزاق (٩١٩)، وابن المنذر (٥١٨).