مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
ما قالوا في مال اليتيم زكاة، ومن كان يزكيه باب: یتیم کے مال پر زکوٰۃ ہے کہ نہیں؟ اگر ہے تو کون ادا کرے گا؟
حدیث نمبر: 10393
١٠٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي اليقظان عن ابن أبي ليلى أن عليًا زكى أموال بني أبي (رافع) (١) أيتام في حجره وقال: ترون (كنت) (٢) ألي مالا لا أزكيه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ابو رافع کے یتیم بیٹے جو ان کی پرورش میں تھے ان کے مال کی زکوٰۃ نکالی اور فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے کہ میں اپنی اولاد کو ایسا مال کھلاؤں گا جسے پاک نہیں کروں گا۔
حواشی
(١) في [ح]: بياض.
(٢) في [ص]: (كتب).