مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في المرأة ينقطع عنها الدم فيأتيها (زوجها) قبل أن تغتسل باب: کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1039
١٠٣٩ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن (أبي المنيب) (٢) عن عكرمة قال: إذا انقطع عنها الدم؛ فلا يأتيها حتى تطهر، فإذا طهرت، فليأتها كما (أمر اللَّه) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خون بند ہوجائے تو اس کا خاوند اس وقت تک جماع نہ کرے جب تک وہ پاک نہ ہوجائے۔ جب وہ پاک ہوجائے تو اللہ کے حکم کے مطابق اس سے قربت کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ك]: (الخباب).
(٢) في حاشية [خ]: (عبيد اللَّه العتكي).
(٣) في [أ، ك]: (أمره اللَّه).