مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
ما قالوا فيما يسقى سيحا وبالدوالي باب: جس زمین کو جاری پانی اور ڈول سے سیراب کیا ہو اس پر زکوٰۃ میں جو فقہاء کہتے ہیں اس کے بیان میں
حدیث نمبر: 10369
١٠٣٦٩ - حدثنا عبد الوهاب (بن) (١) عطاء عن يونس عن الحسن قال: في البر والشعير والتمر والعنب إذا كان خمسة أوساق وذلك ثلاثمائة صاع ففيه نصف العشر، إذا كان يسقى وما سقت السماء والعين ففيه (٢) العشر.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ گندم، جو، کھجور اور انگور جب پانچ وسق ہوں، پانچ وسق تین سو صاع بنتے ہیں تو اگر ان کو خود سیراب کیا جاتا ہو تو ان پر نصف عشر ہے اور اگر آسمان یا چشمہ کے پانی سے سیراب ہوتے ہوں تو اس پر عشر ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [ز] زيادة: (نصف).