مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1036
باب: کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
في المرأة ينقطع عنها الدم فيأتيها (زوجها) قبل أن تغتسل
حدیث نمبر: 1036
١٠٣٦ - حدثنا وكيع عن ربيع عن الحسن: أنه كره أن يأتي الرجل امرأته، وقد طهرت قبل أن تغتسل.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ عورت حیض سے پاک ہوجائے تو آدمی اس کے غسل کرنے سے پہلے اس سے جماع کرے۔