مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال: ليس في العسل زكاة باب: بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ شہد میں زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10330
١٠٣٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبيد اللَّه عن نافع قال: بعثني عمر بن عبد العريز على اليمن، فأردت أن آخذ من العسل العشر، قال مغيرة بن حكيم الصنعاني: ليس فيه شيء، فكتبت إلى عمر بن عبد العريز، فقال: صدق وهو عدل رضى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر بن عبد العزیز نے یمن بھیجا، میں نے شہد میں عشر لینے کا ارادہ کیا تو مجھے مغیرہ بن حکیم الصنعانی نے منع فرمایا کہ اس میں عشر نہیں ہے۔ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو صورت حال لکھی، آپ نے ارشاد فرمایا انہوں نے ٹھیک کہا ہے وہ عادل ہیں۔