مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10314
باب: بعض حضرات کہتے ہیں کہ سبزیوں پر زکوٰۃ نہیں ہے
في الخضر من قال: ليس فيها زكاة
حدیث نمبر: 10314
١٠٣١٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة قال: سمعت مجاهدًا وإبراهيم (جالس) (١) (يقول) (٢): ليس في البقول ولا في التفاح ولا في الخضر زكاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ ارشاد فرما سے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سنا اس وقت ابراہیم تشریف فرما تھے، وہ فرماتے ہیں کہ : ترکاری پر، سیب پر اور سبزیوں پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (جالسان) وفي [ف]: (وهما جالسان).
(٢) في [هـ]: (يقولان).