مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
ما لا يجوز في الصدقة ولا يأخذ المصدق باب: ’’زکوٰۃ میں کیا چیز جائز نہیں ہے اور زکوٰۃ وصول کرنے والا نہیں وصول کرے گا‘‘
حدیث نمبر: 10267
١٠٢٦٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: لا يأخذ المصدق هرمة ولا ذات عوار ولا تيسًا إلا أن يشاء المصدق (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا بوڑھا اور عیب دار (کانا) جانور وصول نہ کرے اور نہ ہی وہ بکری کا بچہ جو بکرا بن گیا ہو ہاں اگر زکوٰۃ وصول کرنے والا چاہے تو (ان کو وصول کرسکتا ہے) ۔