مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في صدقة الغنم متى تجب فيها وكم فيها باب: بکریوں پر کب اور کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟
حدیث نمبر: 10230
١٠٢٣٠ - حدثنا (أبو بكر) (١) (عن أبي) (٢) الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في كل أربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإن زادت ففيها شاتان إلى مائتين، فإن زادت ففيها ثلاث شياه إلى ثلاثمائة، فإن كثرت الغنم ففي كل مائة شاة شاة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس تک، اگر اس سے زائد ہو جائں ٨ تو دو بکریاں ہیں دو سو تک، پھر اگر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین بکریاں ہیں تین سو تک، پھر اگر بکریاں (اس سے بھی) زیادہ ہوجائیں تو ہر سو پر ایک بکری واجب ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [أ، ح، ك]، وفي [ز، ص]: (عن أبو).