مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في البقر العوامل من قال ليس فيها صدقه باب: بعض حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ گائے جو کھیتی باڑی اور دوسرے کاموں میں استعمال ہوتی ہو اس پہ زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10228
١٠٢٢٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن (جريج) (١) قال: قلت لعطاء الحمولة والمثيرة فيها صدقة؟ قال: لا، وقال عمرو بن دينار: سمعنا ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں حضرت عطاء سے پوچھا : سامان اٹھانے والے اور ہل چلانے والے جانوروں پر زکوٰۃ ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں، حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ہم نے بھی اسی طرح سنا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ص، ز]: (جريح).