مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في البقر العوامل من قال ليس فيها صدقه باب: بعض حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ گائے جو کھیتی باڑی اور دوسرے کاموں میں استعمال ہوتی ہو اس پہ زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10225
١٠٢٢٥ - حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) محمد بن سالم عن الشعبي قال: ليس في البقر العوامل صدقة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والی گائے پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ب، ح]: (بن).