مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في البقر العوامل من قال ليس فيها صدقه باب: بعض حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ گائے جو کھیتی باڑی اور دوسرے کاموں میں استعمال ہوتی ہو اس پہ زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10222
١٠٢٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يعلى بن عطاء عن (عبد اللَّه) (١) بن مسلم عن سعيد بن جبير قال: ليس على جمل ظعينة ولا على ثور عامل صدقة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بار برداری کرنے والے اونٹوں پر اور ہل چلانے والی گائے پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).